پراپرٹی ٹیکس دینے والوں کا ڈیٹا آن لائن کرنے کا فیصلہ
Share :



پراپرٹی ٹیکس دینے والوں کا ڈیٹا آن لائن کرنے کا فیصلہ ریونیو میں اضافہ ہوگا

 محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس کی چوری روکنے اور محکمہ ایکسائز کے افسران کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے اس اقدام سے کوئی بھی شہری اپنی پراپرٹی سمیت گردو نواح کی جائیدادوں پر عائد پراپرٹی ٹیکس کا جائزہ لے سکے گا۔ اس مد میں کسی بھی زیادتی کی صورت میں متعلقہ ای ٹی او کے سامنے اپیل کر سکے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈی سی جی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا آن لائن کرنے کے لئے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جو اس اقدام کو یقینی بنائے گی

 
TOP