شہر کے تمام انڈرپاسزمیںبہتری اور ٹریفک مینجمنٹ کا کام کیا جائے گا ۔ڈی جی ایل ڈ ی اے
Share :



 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شہر کے تمام انڈرپاسز، ایم او کالج چوک سے کربلا گامے شاہ تک لوئر مال روڈ، سےکرٹریٹ انٹرسیکشن، پی ایم جی آفس چوک سے پاک ٹی ہاو ¿س تک مین شاہراہِ قائد اعظم اور ٹھوکر نیاز ک بیگ چوک کی خوبصورتی، بہتری و بحالی اور ٹریفک مینجمنٹ کا کام کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے معروف آرکیٹیکٹس کی خدمات سے استفادہ کرکے ڈیزائننگ اور پلاننگ کا کام کیا جائے گا جس پر عمل درآمد کے نتیجے میں علاقے کی ظاہری حالت میں واضح بہتری نظر آئے گی۔ ڈائریکٹر جنرل نے سرکلر روڈ پر زیر تعمیر ایک موریہ پل کا بھی معائنہ کیا اور اس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرچیف انجینئر مظہر حسین خان، ڈائریکٹر انجینئر نگ عبد الرزاق بھی موجود تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون سیفی نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ ایک موریہ پل کی تعمیر نو اور ری ماڈلنگ کا منصوبہ 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔فنڈز کی بروقت دستیابی کی صورت میں آئندہ چار ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پل کے چار درے تعمیر کئے جا رہے ہیں جو سرکلر روڈ سے مصری شاہ جی ٹی روڈ کی طرف آمدورفت کے لیے استعمال ہوں گے۔ٹریفک کی کثرت کے باعث پل کا تعمیراتی کام رات کے وقت ہی کیا جاتا ہے۔فنڈز کی دستیابی کے بعد جی ٹی روڈ پر چار کنال اراضی سیکوائر کر کے سڑک کو کشادہ کیا جائے گا اور یہاں گول چکر تعمیر کیا جائے 

TOP