ایل ڈی اےکی جا نب سے فو ر ی معلو ما ت کیلئے مو با ئل ایپلی کیشن متعا ر ف
Share :



خدمات کا معیار بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح:ڈی جی عثما ن معظم  

 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ایسی موبائل ایپلی کیشن تیار کی جائے جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کرواسکیں اور ان کے ازالے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔شہریوں کو مہیا کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ان کے مسائل بلاتاخیر حل کرنے، شکایات کے فوری ازالے اور ان کی درخواستوں پر کم سے کم وقت میں عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔وہ ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ساجد لطیف کی قیادت میں آنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاو ¿سنگ کنور اعجاز خلیق رزاقی، ڈائریکٹر کمپیوٹر سروسز عبد الباسط قمر، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ خرم یعقوب اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ شہریوں سے براہ راست رابطے اور انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرنے کے لیے موبائل اپلیکیشن تیار کی جائے۔ ایل ڈی اے سکیموں میں واقع پلاٹوں کے بارے میں تمام معلومات کمپیوٹرائزکی جائیں اور اس مقصد کے لئے سمارٹ مانیٹرنگ سسٹم کو استعمال کیاجائےاور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیاجائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں‘تعمیراتی قواعد پر عمل درآمد ‘کمرشلائزیشن کی صورتحال اور ایل ڈی اے کی ملکیتی جائیدادوں کے بارے میں معلومات ڈیجیٹائز کی جائیں اور اس تمام ڈیٹا کو جیو گرافک انفارمیشن سسٹم سے منسلک کیاجائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کا رد عمل اور ان کی رائے معلوم کرنے کے لئے بھی موبائیل ایپلی کیشن کا استعمال کیاجائے۔

 

TOP