ایل ڈی اے :ٹھوکر نیاز بیگ چوک کی بہتری و بحالی کیلئے بڑا فیصلہ۔
Share :



 وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک کی بہتری و بحالی‘خوبصورتی ‘ری ماڈلنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کاکام شروع کر دیا ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمدعثمان معظم کا ٹھوکر نیاز بیگ چوک کا دورہ 

 سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت‘بارشی پانی کی نکاسی کے لئے ڈرینج سسٹم کی بحالی اور دیگر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے عثما ن معظم کا کہنا تھا ٹھوکر نیاز بیگ چوک کی توسیع اور ٹریفک مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ان سڑکوں کی آرائش ‘خوبصورتی اور لائٹوں کا بھی انتظام کیا جائے گا۔اس مقصد کے لئے ٹھوکر نیاز بیگ چوک پراین ایچ اے، موٹروے پولیس‘سیف سٹی اتھارٹی ‘لاہور رنگ روڈ اتھارٹی‘ٹریفک پولیس‘ریسکو1122‘واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے ٹھوکر نیاز بیگ چوک کی امپروومنٹ اور ری ماڈلنگ‘ ٹریفک کا دبائوکم کرنے اور گاڑیوں کا بلا رکاوٹ بہاؤ یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ اورعلاقے میں لگائے جانے والے غیر قانونی اشتہاری بورڈز ہٹانے کابھی حکم ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اسلم پرویز،پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین اور دیگر متعلقہ افسران بھی مو جو د تھے ۔

 

TOP