کتنے گز کے گھر ما لکا ن کو ٹیکس دینا ہو گا ۔؟
Share :



کتنے گز کے گھر ما لکا ن کو ٹیکس دینا ہو گا ۔؟ چیئر مین ایف بی آ ر نے بتا دیا  اب پاکستان میں ٹیکس کے قوانین کی عملداری ہوگی،

چیئرمین ایف بی آ ر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ہر آ دمی جس کا500 گز کا مکان ہے اسے ریٹرن فائل کرنا ہو گا، اب پاکستان میں ٹیکس کے قوانین کی عملداری ہوگی،جو لوگ آ ج پاکستان میں بے نامی جائیداد رکھتے ہیں اگر وہ ایک دو دن میں استفادہ نہیں اٹھائیں گے تووہ بدقسمت ہوں گے کیونکہ بے نامی لاء کا پورا اسٹریکچرنافذ ہے اور وہ کل سے اپنا ایکشن شروع کردے گا۔شبر زیدی نے مزید کہا کہ ہمارا99 فیصدزور ان لوگوں پر ہے جو ٹیکس کی فائلنگ میں نہیں ہیں اگر آ پ قوانین کو غور سے پڑھیں تو تمام قوانین اس طرح بنائے ہیں ، ہم خوف و ہراس کے ساتھ نہیں چاہتے مگر ہم چاہتے ہیں کے جو قوانین موجود ہیں ان پر عملدرآ مد ہو۔ہم نے اس ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا وقت بڑھایا نہیں ہے بلکہ جو قطار لگی ہوئی تھی اس کو کلیئر کیا ہے پہلی جولائی کو بینک چھٹی ہے پاکستان میں کبھی بھی تین دن کی توسیع نہیں دی گئی مہینے بھر کی دی جاتی ہے ہمارا جو ہدف ہے وہ یہ دیکھنا ہے کے اس کا آ ڈینزیا کون فائلر ہے میری جو خصوصی معلومات ہیں وہ یہ ہیں کے یہ وہ لوگ ہیں جو پہلے فائلرز نہیں تھے درمیانے اور متوسط طبقے کے تاجر ہیں یہ اسکیم ہماری ایکسٹینشن اورٹیکس میں اضافے کی بنیاد بنے گی ہمارا مقصدبے نامی ایکٹ کی ٹرانزیکشن دینا تھاجو ہم نے دے دیا ہے۔

 

 

TOP