ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس کا بے جا پراپرٹی ٹیکسز کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
Share :



ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کا اجلاس،وفاقی اور صوبائی بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف نہ دینے پر اظہار تشویش،ٹیکسز واپس لینے کامطالبہ کر دیا،نان فائلر کوپراپرٹی کی خریداری کی اجازت دینا خوش آئند ہے بے جا پابندیاں ختم کی جائیں،ڈی ایچ اے کے صدر ابو بکر بھٹی نے لاہور کی تمام ایسوسی ایشنز کے ذمہ داران کو کاعتماد میں لے کر بے جا ٹیکسز کے خلاف سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا،،سیکرٹری ڈی ایچ اے میاں شاہد محمود نے مشیر خزانہ کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے وفاقی بجٹ پر تحفظات پر مبنی یاد داشت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے،ڈی ایچ اے کے بعض پراپرٹی ڈیلرز کی ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر سخت تنقید،صدر ڈی ایچ اے ابو بکر بھٹی نے ٹریڈ بچانے کے لیے سب کو ساتھ چلنے کی دعوت دیتے ہوئے سب سے پہلے  احتجاج کے لیے میدان میں آنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے تمام گروپوں کو دعوت دی تھی افسوس کہ ٹریڈ کے مفاد میں کوئی نہیں آیا،ہم پھر دعوت دیتے ہیں کہ سیاست کا وقت نہیں ہے ٹریڈ بچانے کا وقت ہے،فیئر اینڈ لائل گروپ کے چیئرمین شیخ احتشام نے کہا کہ موجودہ حکومتی بجٹ نے مایوس کیا ہے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، اگر کسی احتجاجی تحریک کا فیصلہ ہوتا ہے تو فیئر اینڈ لائل گروپ بھر پور ساتھ دے گی،ملٹری اسٹیٹ کے اظہر جی ایم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن ورک ہی نہیں کر کے آئی ان کو کسی چیز کے بارے علم ہی نہیں ہم سوال کچھ کرتے ہیں جواب کچھ دیتے ہیں،براوو اسٹیٹ عمران فیض نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن زیرو ہے جو آگے بڑھنے کا نام ہی نہیں لیتی اب یہی وقت ہے ڈیلرز برادری کے لیے کچھ کر کے دکھائے،محمد الیاس نے کہا کہ ڈی ایچ اے کی ایسوسی ایشن اختلافات کو بھلا کر ڈیلرز برادری کے لیے کچھ کرے ورنہ آنے والے وقت میں ہمارے دفتر بند ہو جائیں گے،کرنل اکبرمیاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر آنے والا وقت ہمارے لیے بھاری ہے ایسوسی ایشن سب کو ساتھ لے کر چلے،وائس چیئرمین عرفان میو نے کہا ہم سب میں اتفاق ہونا چاہیے،سب کو متحد ہو کر چلنا چاہیے، ہمارے ڈیلرز  کے پاس جو تجاویز ہیں وہ ہمیں بتائیں ہم سب کی تجاویز کو آگے لے کر جائیں گے،مون ملک،عقیل ملک،خرم شیخ،افتخار حسین،ارشد نجمی،یحییٰ خان،عرفان بھٹی، چودھری اسعد،چودھری عدیل،میاں احمدیاسر،علی اکبر بھٹی،اعجاز امین چودھری،آفتاب گل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

TOP