ڈی جی ایل ڈ ی اےمحمدمعظم عثما ن کا بڑا فیصلہ
Share :



لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی زیر صدارت ایل ڈی اے ایوینیو ون کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور سکیم کے امور کے بارے میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز فارقلیط میر، چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی، چیف انجینئر مظہر حسین خان، چیف میٹروپولیٹن پلانر اظہر علی، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایل ڈی اے ایوینیو ون فہد انیس قریشی اور دیگر متعلقہ افسران کی شرکت۔انہوں نے ہدایت کی کہ عدالتوں میں زیر سماعت مختلف مقدمات کی سماعت جلد کروانے کے لئے درخواست دی جائے اور ان مقدمات کا مزید تاخیر کے بغیر فیصلہ کرواکرباقی لاٹیوں کو پلاٹ دیئے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ سکیم میں مکانات کی تعمیر اور آبادکاری کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں اور بالخصوص واٹر سپلائی ‘سیوریج اور بجلی کے نظام کو فعال رکھا جائے۔ سکیم میں تعمیر کیا جانے والا کمیونٹی سنٹر جلد ازجلد شہریوں کے استعمال کے لئے کھول دیا جائے۔واضح رہے کی ایل ڈی اے ایونیو ون کے پلاٹوں کی ٹرانسفراین او سی کے اجراءاور دیگر امور انجام دینے کے لئے اس کا دفتر جوہر ٹاؤن سے سکیم کے سوک سنٹر میں منتقل کیا جا چکاہے۔

TOP