ایل ڈی اے کی جا نب سےنقشوں کی آن لائن منظوری کا نظام متعارف کرادیا گیا
Share :



 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے بتایا ہے کہ ایل ڈی اے میں عمارتی نقشوں کی آن لائن منظوری کا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ون و نڈوسیل پر جمع کروائی جانے والی درخواستوں پر کارروائی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے ایس ایم ایس سروس شروع کی جائے اور انہیں تفصیلی پیغام ارسال کر کے ہر مرحلہ پر مطلع کیاجائے ۔ ون ونڈو سیل پر قائم تمام کاؤنٹرز پر کام کرنے والے ملازمین کا متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کے ساتھ فوری رابطہ ممکن بنانے کے لئے انٹر کام کی سہولت مہیا کی جائے ۔ پلاٹوں کی ٹرانسفر کے لئے آنے والوں کی رہنمائی کے لئے ضروری ہدایات نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں ۔ شہریوں کی در خواستوں پر کم سے کم وقت پر کارروائی کے لئے سب رجسٹرار زکے دفاتر کے نمائندے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر تعینات کروائے جائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل نے گزشتہ روز ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل کامعائنہ کیااور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرلز فارقلیط میر اور ظریف اقبال ستی ‘چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی ‘چیف میٹرو پولیٹن پلانر اظہر علی ‘چیف انجینئر مظہر حسین اور تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر کھلی کچہری بھی لگائی اور متعدد شہریوں کے مسائل سن کر موقع پرہی ان کے بارے میں احکامات جاری کئے ۔ بعد ازاںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ون ونڈو سیل پر 47مختلف اقسام کی درخواستیں وصول کی جاتی ہیں اور مختلف درخواستوں پر عملدرآمد کے لئے دوسرے محکموں بالخصوص سب رجسٹرار کے دفاتر سے رپورٹیں حاصل کی جاتی ہیں جن کا دیرسے حصول ان درخواستوں پر عملدرآمد میں تاخیر کا باعث بنتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر ایف بی آر ‘محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور واسا کے کاؤنٹر پہلے سے کام کر رہے ہیں‘ ضرورت کے مطابق دیگر محکموں کے کاؤنٹر بھی کام کئے جا سکتے ہیں۔ 

TOP