عثمان معظم نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا عہدہ سنبھال لیا‘
Share :



 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران سے ملاقات کی ۔وائس چیئرمین نے ڈائریکٹر جنرل کو خوش آمدید کہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ ایل ڈی اے کو مزید فعال ادارہ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ شہری لاہور میں مثبت تبدیلی محسوس کر سکیں۔ 

 قبل ازیں ایل ڈی اے آفس میں پہنچنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ظریف اقبال ستی‘فارقلیط میر‘سید ندیم اختر زیدی‘معظم رشید‘احمد ممتاز‘نعما ن خان‘علی شہزاد‘کامران پرویز ‘ اظہر علی ‘سمیر اعلی خان‘ اور دیگر افسران نے عثمان معظم کا استقبال کیااورانہیں نیاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان معظم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت ایل ڈی اے کی سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور شہریوں کے مسائل کم سے کم وقت میں حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ زیر تکمیل منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے گا اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی نئے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران ایک ٹیم کے طور پر کام کریں اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے محنت اور جانفشانی کو اپنا شعار بنائیں۔

 
TOP