ایل ڈی اے ون ونڈ سیل میں ٹینڈر دستاویزات کے کاؤنٹرکا افتتاح
Share :



 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر ٹینڈر دستاویزات کی فراہمی کے لیے قائم کئے جانے والے کاو¿نٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان ‘ سابق ڈائریکٹر جنرل علی کاظم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاو¿سنگ ظریف اقبال ستی بھی موجود تھے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈر دستاویزات فراہم کر نے کے لئے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر خصوصی کاؤنٹر قائم کر کے عملہ تعینات کر دیا ہے۔ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹینڈ ر دستاویزات بلارکاوٹ کاؤنٹر نمبر11سے حاصل کی جا سکیں گی۔ٹینڈر دستاویزات کی فراہمی کے سلسلے میں شکایات کی صورت میںڈائریکٹر ون ونڈو سیل سے رابطہ کیاجا سکتا ہے۔ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔۔ٹینڈر حاصل کرنے کے لئے ٹھیکیدار /فرام اپنی درخواست اخبار میں اشتہار شائع ہونے کے بعد ون ونڈو سیل جمع کروا سکے گا۔درخواست کی مکمل چھان بین کے بعد اہل ٹھیکیدار /فرم کو چالان فارم جاری کیا جائے گا۔

 
TOP