ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرز کو شامل کیا جائے: عمران خان
Share :



 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مالی وسائل محدود ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرز کو شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے پنجاب کابنیہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہنر مند افراد کیلئے روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شعبہ زراعت میں ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پر 12 ارب کی سبسڈی صحت اور تعلیم پر خرچ کی جا سکتی تھی۔ تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کے لیےخرچ ہونا چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو ہر سہولت فراہم کریں گے۔

 
TOP